7 اگست 2012 - 19:30

شام کے صدر نے ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی ہے کہ ’شام قومی سطح پر مزاکرات کا عمل جاری رکھے گا اور شام بیرونی سازشوں کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے‘۔

ابنا: شام کے صدر  نے ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سعید جلیلی کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی ہے کہ ’شام قومی سطح پر مزاکرات کا عمل جاری رکھے گا اور شام بیرونی سازشوں کا جواب دینے کی صلاحیت  رکھتا ہے‘۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق بشارالاسد نے سعید جلیلی کو سے ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے ملک سے ان دہشت گردوں کا صفایا کر دیں گے اور دہشت گردی کے خلاف ہر ممکنہ طریقے سے لڑائی کریں گے۔ دمشق میں بات چیت کے دوران سعید جلیلی نے کہا کہ ’شام اس علاقائی مزاحمتی حصار کا ایک اہم حصہ ہے جسے ایران کسی صورت میں بھی نہیں ٹوٹنے نہیں دے گا‘۔

/169